6 دسمبر، 2022، 12:25 PM

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سرائیوو پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سرائیوو پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ منگل کی صبح بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو پہنچے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے دورہ یورپ کے سلسلے میں آج صبح پوسینا ہرزیگوینا کے دار الحکومت سرائیوو پہنچے جہاں وہ بوسنیائی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز اعلیٰ ایرانی سفارت کار نے سربیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے بلغراد کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

اتوار کی شام ایرانی وزیر خارجہ نے بلغراد میں اپنے سربیائی ہم منصب  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

اس پریس کانفرنس میں امیر عبداللہیان نے تہران اور بلغراد کے تعلقات کو تمام شعبوں میں تعمیری اور توسیعی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ پیر کی رات بلغراد سے سرائیوو کے لیے روانہ ہوئے۔

News ID 1913529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha